سری نگر ، 17 اگست شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جنگجوؤں کی جانب سے فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 2 فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
right;">
جنگجوؤں کی جانب سے یہ حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کے ڈھائی بجے ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ کے نزدیک کیا گیا۔
جنگجو حملے کو انجام دینے کے بعد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں